پاکستان
صدر زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
صدر آصف علی زرداری نے ہفتہ کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کی سیاسی سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر سیکرٹریٹ پریس ونگ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ملاقات میں وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور جے یو آئی (ف) کی قیادت موجود تھی۔