پاکستان

صدر زرداری کی میجر بابر شہید کے ورثا سے ملاقات، وطن کی خاطر قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا

Published

on

صدر مملکت آصف علی زرداری ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کے گھر  میانوالی گئے اور فاتحہ خوانی کی ۔صدر مملکت کا شہید میجر بابر خان کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے ، قوم اُنہیں سلام پیش کرتی ہے،صدر مملکت نے شہید کی وطن عزیز کیلئے خدمات ، فرض سے لگن اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔

صدر مملکت نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا، شہید کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version