Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ذوالفقار بھٹو کیس پر صدارتی ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے، بلاول بھٹو کی سپریم کورٹ میں درخواست

Published

on

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر ریفرنس کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کر دی. سپریم کا نو رکنی بنچ کل ریفرنس پر سماعت کرے گا۔

بلاول بھٹوکی جانب سے درخواست وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں دائر کی جس میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی کو سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی اور پھانسی ہوئی تاہم ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے. ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا اور  تمام عمر قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کی. بھٹو کو پھانسی دینا پورے عدالتی نظام پر دھبہ ہے. عدالتی نظام پر لگے اس دھبے کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے. عدالتی کارروائی پورے پاکستان کو دیکھنی چاہیے تاکہ شفافیت آئے۔

چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بنچ کل ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کرے گا، سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین