پاکستان
ذوالفقار بھٹو کیس پر صدارتی ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے، بلاول بھٹو کی سپریم کورٹ میں درخواست
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر ریفرنس کی براہ راست نشریات کیلئے درخواست دائر کر دی. سپریم کا نو رکنی بنچ کل ریفرنس پر سماعت کرے گا۔
بلاول بھٹوکی جانب سے درخواست وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں دائر کی جس میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس میرے والد آصف زرداری کی جانب سے دائر کیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سماعت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی جائے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی کو سازش کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی اور پھانسی ہوئی تاہم ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے. ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ روٹی، کپڑا اور مکان تھا اور تمام عمر قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کی. بھٹو کو پھانسی دینا پورے عدالتی نظام پر دھبہ ہے. عدالتی نظام پر لگے اس دھبے کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے ریفرنس کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے. عدالتی کارروائی پورے پاکستان کو دیکھنی چاہیے تاکہ شفافیت آئے۔
چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بنچ کل ذوالفقار علی بھٹو کیس کی سماعت کرے گا، سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں