پاکستان

ذوالفقار بھٹو کیس پر صدارتی ریفرنس، سماعت لائیو ٹیلی کاسٹ ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ پیر کو ہوگا

Published

on

 ذوالفقارعلی بھٹو کیس پر ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کی دو رکنی کمیٹی سوموار کے دن رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محمد علی مظہرپرمشتمل کمیٹی سفارشات فل کورٹ کے سامنے رکھے گی۔سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوریفرنس پر سماعت منگل 12 دسمبر کو ہوگی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نشریات براہ راست دکھائی جائیں یا سماعت کے بعد ریکاڈنگ جاری کی جائیں، کمیٹی نے اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرلی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version