Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعظم نے بجلی کے بلوں کے لیے سمارٹ میٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کردی

Published

on

Terrorism will be crushed in the entire country including Balochistan, Khyber Pakhtunkhwa, Prime Minister

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائیزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس، وزیراعظم نے کہا شمسی توانائی بجلی پیدا کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہے اسی لئے توانائی کے شعبے میں شمسی توانائی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا بلوچستان کے بعد پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے صوبوں کی حکومتوں کے ساتھ مل کر کسانوں کی خوشحالی کے لئے کام کریں گے ۔

وزیراعظم نے صوبوں میں زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد ایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے جامع حکمت عملی بنائیں۔

بجلی چوری کے حوالے سے وزارت توانائی سے تعاون پر وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کی تعریف کی ۔وزیراعظم نے ملک بھر میں بجلی کی بلوں کے حوالے سے اسمارٹ میٹرنگ کا نظام متعارف کروانے اور اس حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چاروں صوبوں میں بجلی کی ایک ایک تقسیم کار کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرنگ کے حوالے سے ماڈل بنایا جائے،بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی اور انسداد بجلی چوری پر کئے جا رہے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، ڈیزل سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں کو ماحول دوست شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے 2.7 ارب امریکی ڈالرز کا زر مبادلہ بچایا جا سکے گا،انسداد بجلی چوری مہم میں ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر میں 84,366 افراد کو گرفتار کیا گیا ، 174,562 ایف آئی آرز درج ہوئیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے 456 ملازمین کو معطل کیا گیا اور 421,460 کیسز فائل کئے گئے ،حال ہی میں خیبر پختونخوا میں ایک ہزار ایک سو تیرہ نئے میٹرز لگائے گئے اور تقریباً 12 ہزار کنڈے ہٹائے گئے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری ، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک (بذریعہ وڈیو لنک), وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل (بذریعہ وڈیو لنک ) ، اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بھی اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین