Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا 3 سے 6 جون تک دورہ چین متوقع، سی پیک فیز ٹو پر اہم معاہدے ہوں گے

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف جون کے پہلے ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کا 4 روزہ دورہ طے، شیڈول کی تیاری جاری
جون 3 سے 6 تک دورہ متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سی پیک 2 پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سی پیک  کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم کی صدر شی جن پنگ سمیت اعلئ چینی حکمرانوں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم کے غیر معمولی دورے سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار، احسن اقبال چین کا دورہ کر چکے ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء خزانہ، خارجہ، دفاع، داخلہ، اطلاعات و نشریات چین جائیں گے۔

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین