پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کی شہزادہ محمد بن سلمان اور آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقاتیں
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات سے پیرس میں ملاقات ہوئی ہے، یہ ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شہبازشریف کی پیرس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی ملاقات ہوئی اور پاکستا ن کےقرض پروگرام کی بحالی پرتبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے معاشی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ قرض معاہدے کیلئے تمام شرائط پوری کردی ہیں، حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔
وزیراعظم نےآئی ایم ایف پروگرام کے تحت جلد پاکستان کیلئے مختص فنڈز جاری ہونے کی امید کا بھی اظہار کیا۔
فرانس میں گلوبل فنانسنگ پیکٹ سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ۔شہبازشریف شرکت کیلئے ہال میں پہنچ گئے۔۔وزیراعظم موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے سے متعلق پاکستانی مؤقف پیش کریں گے۔۔