پاکستان

وزیراعظم کا آئی ایم ایف کی سربراہ سے رابطہ، معاہدہ جلد طے پانے کی امید

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔ فون رابطہ آج منگل کی صبح ہوا۔

وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے امور پر گفتگو کی۔آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی۔

وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں۔

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو سراہاْ۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version