Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کسانوں کی شکایات پر وزیراعظم کا نوٹس، گندم خریداری کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کے مفاد میں بڑا ایکشن کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کو کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو  شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ۔۔۔پنجاب میں گندم کی پیداوار اور خریداری سےمتعلق تبادلہ خیال۔۔۔گندم کی خریداری  کے حوالے سے پالیسی اور کسانوں کے تحفظات پر بات چیت بھی کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فون پر رابطہ کیا اور پنجاب میں گندم کی پیداوار اور خریداری سےمتعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس فون کال میں گندم کی خریداری سے متعلق پالیسی اور کسانوں کے تحفظات پر بات چیت کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین