Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے 3 روز میں ملک بھر سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا، تحریری آرڈر جاری

Published

on

سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکم نامے کی کاپی اٹارنی جنرل تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے،پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسج شائع اور نشر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 3روزمیں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں،متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔

حکم نامہ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں،قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے  اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے،لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں،شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں،سرکار کے اخراجات کیلئے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔

تحریری آرڈر میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ دہشت گردحملوں کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کیں،بدقسمتی سے یہ سوچ پروان چڑھی ہے کہ عمارت کے اطراف اوپن اسپیس یا گارڈن پران کا حق ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین