Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

کسانوں کی شکایات پر وزیراعظم کا نوٹس، گندم خریداری کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کے مفاد میں بڑا ایکشن کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کو کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم نے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو  شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ۔۔۔پنجاب میں گندم کی پیداوار اور خریداری سےمتعلق تبادلہ خیال۔۔۔گندم کی خریداری  کے حوالے سے پالیسی اور کسانوں کے تحفظات پر بات چیت بھی کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فون پر رابطہ کیا اور پنجاب میں گندم کی پیداوار اور خریداری سےمتعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس فون کال میں گندم کی خریداری سے متعلق پالیسی اور کسانوں کے تحفظات پر بات چیت کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین2 گھنٹے ago

میکسیکو میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کئی ریاستوں میں بجلی کی فراہمی میں تعطل

تازہ ترین3 گھنٹے ago

اگر رفح پر حملہ ہوا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کردیں گے، صدر بائیڈن

تازہ ترین3 گھنٹے ago

9 مئی کو بھولے ہیں نہ بھولنے دیں گے، وزیراعظم، تشدد کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہئے، صدر مملکت

پاکستان14 گھنٹے ago

9 مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہ پہنچے؟ سزائیں کیوں نہ ہوئیں؟ فیصلے کیوں نہیں ہوتے؟ عطا تارڑ

پاکستان14 گھنٹے ago

شیر افضل کا کچھ کہنا معنی نہیں رکھتا، وہ جو عہدہ لینا چاہتے تھے کامیاب نہیں ہوئے، رؤف حسن

پاکستان16 گھنٹے ago

آپ نے خواجہ آصف سے عہدے کی بھیک مانگی؟ یوٹیوبر کے سوال پر شیر افضل مروت غصے میں آگئے، ساتھیوں کا یوٹیوبر پر تشدد

تازہ ترین16 گھنٹے ago

9 مئی پر عدالتی کمیشن بنائیں، بات چیت کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے چاہے بیساکھیوں والا ہی ہو، عمر ایوب

Uncategorized16 گھنٹے ago

وزیراعظم نے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کردیا، سکول سے 2 کروڑ 60 لاکھ بچوں کا سکول اندراج کرایا جائے گا

مقبول ترین