Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اداروں کو دھمکانے اور دہشت پھیلانے والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، فیصل کریم کنڈی

Published

on

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی اداروں کو دھمکانے اور دہشت گردی پھیلانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم سیاستدان ہیں اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں،پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل اداروں کو سیاست میں دخل اندازی کا کہہ رہی ہیں،تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں،پی ٹی آئی ایک بار پھرفتنہ فساد کی سیاست کررہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک قومی جماعت ہے،پی ٹی آئی والے مس کال کا انتظار کررہے ہیں،پی ٹی آئی کو مذاکرات سیاسی لوگوں کے ساتھ کرناہوں گے،پی ٹی آئی کے اندر بے چینی پھیلی ہوئی ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لگتا ہے پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنارہی ہے،پی ٹی آئی نے اب سعودی عرب پر بھی تنقید شروع کردی ہے،پی ٹی آئی اب صرف خیبرپختونخوا کی حد تک رہ گئی ہے،پی ٹی آئی میں پی اے سی کے حوالےسے لڑائی چل رہی ہے،ماضی میں پی ٹی آئی نے چینی صدر کا دورہ سبوتاژ کیا تھا،پی ٹی آئی  کو صرف یہ معلوم ہے اسلام آباد پر کیسے چڑھائی کرنی ہے،پی ٹی آئی پھر اسلام آباد پر چڑھائی کے بیانات دے رہی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سمیت عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں نکالا،خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،وزیراعظم  شہباز شریف  شہید کسٹمز اہلکار کے گھر تعزیت کیلئے ایبٹ آباد  گئے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک اور 9مئی کی تیاری کررہے ہیں،وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا کا اسلام آباد  پر چڑھائی کا بیان انتشار کے مترادف ہے،اسلام آباد  پر چڑھائی کی بڑھکیں مارنے والے 9 مئی کی یاد تازہ  کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین