پاکستان
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے قیدیوں کو فون کی سہولت نہیں دی جاتی، سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کا عدالت میں جواب
بچوں سے فون پر بات نہ کرائے جانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف عمران خان کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے خصوصی عدالت میں جواب جمع کرایا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمے میں اٹک جیل میں قید ہیں۔جیل قوانین میں قیدی کی بیرون ملک ٹیلی فون پر بات کرانے کی کوئی شق موجود نہیں،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے قیدیوں کو پی سی او کی سہولت مہیا نہیں ہے۔
جواب میں کہاگیا سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔۔۔
رپورٹ کے ساتھ ڈائریکٹر پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کا مراسلہ بھی لگایا گیا ہے۔