پاکستان
نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد حصص کی فروخت کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اظہاردلچسپی کی درخواستیں 3 مئی تک طلب کرلیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کیلئے کامیاب بولی دہندہ کو پی آئی اے کا انتظامی کنٹرول بھی دیا جائے گا،24 جون تک نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
51 سے 100 فیصد حصص کے حصول کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے۔
آئی ایم ایف نے جون تک پی آئی اے کی نجکاری کی شرط عائد کر رکھی ہے۔
پی آئی اے سالانہ اوسطاً 50 لاکھ سے زائد مسافروں کو 34 ممالک لےکر جاتی ہے۔ پی آئی اے کے پاس97 منافع بخش انٹرنیشنل روٹ ہیں۔
ایک ہفتے میں پی آئی اے 260 پروازیں آپریٹ کرتی ہے، پاکستان میں فضائی سفرکرنے والوں میں5.5 فیصدکاسالانہ اضافہ ہوتاہے۔