پاکستان
کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث سول جج کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت منظور
کمسن گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ کو حفاظتی ضمانت مل گئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ملزمہ کی یکم اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرکے گرفتاری سے روک دیا،سول جج کی اہلیہ کےخلاف اسلام آباد کے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
ادھر پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ معصوم بچی پر تشدد کیس میں ملوث جج کی بیوی کو حکومت تاحال گرفتار نہ کرسکی، جج کے خلاف مبینہ شواہد چھپانے، جھوٹ بولنے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔
فیصل واوڈا نے ٹویٹر پر لکھا کہ کہا تھا گرفتاری سے پہلے ضمانت یا گرفتاری کے ایک گھنٹے بعد ضمانت دی جائے گی۔