ٹاپ سٹوریز
بائیڈن، مودی بیان پر احتجاج، امریکی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، امریکی محکمہ خارجہ نے پھر’ ڈومور‘ کہہ دیا
پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان پر دہشتگردی کے حوالے سے الزامات اور مطالبات پر امریکی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف کو طلب کرکے تحفظات کا اظہار کیا۔
امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ بیان کو پاکستان نے پہلے بھی مسترد کیا اور اسے سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ امریکا کے سفارتکار کو طلب کر کے اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا ایسے بیانات سے گریز کرے جو پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد اور سیاسی بیانیہ کی حوصلہ افزائی کرتے محسوس ہوں۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی تعاون آگے بڑھ رہا ہے، پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعتماد اور انڈرسٹینڈنگ پر مبنی ماحول بنانے کی ضرورت ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میٹ ملر نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کے دہشتگرد گروپوں کے خاتمے کے لیے اہم اقدمات کئے ہیں لیکن واشنگٹن چاہتا ہے کہ پاکستان اس سے زیادہ کرے۔
امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان کی طرف سے لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت تمام دہشت گرد گروپوں، اور ان کی مختلف فرنٹ تنظیموں کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی متفق ہیں۔ اور ہم اس معاملے کو پاکستانی حکام کے ساتھ باقاعدگی سے اٹھائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ایک بار پھر کشیدگی میں اضافے کی جانب چل پڑے ہیں، پاک فوج نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ کنٹرول لائن کے دوسری طرف سے بھارتی فوج کجی فائرنگ سے دو شہری جاں بحق ہو گئے ہیں، فائرنگ کا یہ واقعہ 2021 کی جنگ بندی کے بعد پہلا واقعہ ہے جو کنٹرول لائن پر حالات کی خرابی کا اشارہ دے رہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی