Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جرمانے اور مقدمات کے خلاف احتجاج، لاہور کے نانبائیوں نے 8 مئی سے تنور بند کرنے کا اعلان کردیا

Published

on

متحدہ نان روٹی ایسوس ایشن نے 8 مئی سے غیر معینہ مدت کے لیے لاہور بھر کے تنور بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

آفتاب اسلم گل صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن پنجاب نے بتایا کہ لاہور بھر کے تنور بند کرنے کا فیصلہ ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

آفتاب اسلم گل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ناجائز جرمانے اور مقدمے درج کرنے کے خلاف بطور احتجاج تنور بند کیے جا رہے ہیں۔

آفتاب اسلم گل نے کہا کہ حکومت نے مشاورت کے بغیر روٹی اور نان کی قیمت مقرر کر دی،نان کی قیمت میں 10 روپے کمی سراسر ظلم اور زیادتی ہے۔

آفتاب اسلم گل نے کہا کہ حکومت نے مشاورت کر کے روٹی اور نان کی قیمت دوبارہ مقرر نہ کی تو ہڑتال ختم نہیں ہو گی، آٹا اتنا سستا نہیں ہوا جتنی روٹی اور نان کی قیمت مقرر کر دی گئی۔

آفتاب اسلم گل نے کہا کہ اپنی مرضی سے روٹی اور نان کی قیمت مقرر کر کے تنور مالکان کے خلاف ناجائز کاروائیاں جاری ہیں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین