پاکستان
نجکاری مخالف احتجاج، پی آئی اے انتظامیہ نے آفیسرز یونین کا دفتر سیل کر دیا
پی آئی اے انتظامیہ نے کراچی میں پی آئی اے آفیسرز ایسوسی ایشن (ساسا)کا آفس سیل کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے آفیسرایسوسی ایشن(ساسا)کے دفترکومبینہ طورپرپی آئی اے کی نجکاری اورتنخواہوں میں اضافے کے خلاف ساسا میں شامل افسران کے احتجاج کے باعث سیل کیاگیا۔
واضح رہے کہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم پیپلزیونٹی آف پی آئی اے اورافسران کی نمائندہ تنظیم ساسا کی جانب کئی احتجاجی مظاہروں کے بعد جمعرات سے دوگھنٹے کے لیے بکنگ آفسزبند کرنے کا سلسلہ شروع کیاگیا جبکہ جمعے کو پی آئی اے ہیڈ آفس پربھی ایک احتجاجی مظاہرے کے بعد علامتی دھرنادیاگیا۔
پی آئی اے آفیسرایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری صفدرانجم کے مطابق قومی ائیرلائن انتظامیہ کا یہ عمل غیرقانونی وغیرآئینی ہے،انتطامیہ ادارے کے امن کوتباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے،ساسا ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کرملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج جاری رکھے گی،مطالبات منظورہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور