تازہ ترین

پی ایس ایل 9 کا آج سے آغاز، لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے

Published

on

پی ایس ایل سیزن 9 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، آج پہلے میچ سے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلےجانےوالےمیچ کیلئے پولیس کی طرف سےسکیورٹی اورٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں،آفیشلز،شائقین کرکٹ کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی جائےگی،پرامن اور محفوظ ماحول میں میچ کا انعقاد یقینی بنائیں گے،پولیس پی سی بی،ضلعی انتظامیہ،سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سےمکمل رابطےمیں ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں میچز پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے،میچز کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف اقدامات یقینی بنائے جائیں گے،خواتین شائقین کرکٹ کی سکیورٹی، چیکنگ کیلئے لیڈی پولیس اہلکاروں کو تعینات کی جائیں گی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ڈولفن اسکواڈ،پولیس رسپانس یونٹ،ایلیٹ فورس ٹیمیں میچزکےدوران مؤثرپٹرولنگ کریں،اسٹیڈیمزکےداخلی خارجی راستوں،انٹری گیٹس پرتعینات عملہ شہریوں سےخوش اخلاقی سےپیش آئے،شہریوں کی آگاہی، ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ اضلاع قبل از میچز ٹریفک ایڈوائزری جاری کریں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شائقین کرکٹ محفوظ ماحول میں میچزسےلطف اندوز ہونےکیلئےپولیس کی ہدایات پرعمل کریں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version