تازہ ترین

پی ٹی آئی فارن فنڈڈ دہشتگرد گروہ، امریکا کو مداخلت کی دعوت دی جا رہی ہے، مریم اورنگزیب

Published

on

مسلم لیگ ن کی رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب پی ٹی آئی کو فارن فنڈڈ دہشتگرد گروہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلام نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے امریکا کو مداخلت کی دعوے دے رہے ہیں۔

لاہور میں عطا تارڑ کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتے ہیں ہم حکومت بنا رہے ہیں تو کس نے روکا ہےبنائیں حکومت،الیکشن کی پوری کارروائی پر کوئی اعتراض نہیں تھا،پہلے ہی فارم 45کو سوشل میڈیا اور ٹی وی اسکرین پر لایا گیا،ہم اپنے فارم 45متعلقہ فورم پر جمع کریں گے،پی ٹی آئی ایک فتنہ اور سازشی گروہ ہے،پی ٹی آئی کا مائنڈ سیٹ ہی انتشار کا ہے،یہ لوگ غلام ہیں کیونکہ انہیں فارن فنڈنگ آتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ جتنے فارم 45 ان کے پاس وہ اصلی اور جو کسی اور کے پاس ہیں وہ جعلی ہیں؟میڈیا پر بات کی جارہی ہے ہمارے فارم 45 درست ہیں،الیکشن کمیشن میں فارم 45جمع نہیں کرائے جارہے،خیبرپختونخوا میں فارم 45 اصل لیکن پنجاب میں جعلی،یہ نہیں ہوسکتا۔

مریم اوتنگزیب نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جب ترقی کے راستے پر گامزن تھا تو یہ لوگ احتجاج پر تھے،2014میں چین کے صدر آرہے تھے تو ڈی چوک پر قبریں کھودی گئیں،2018 میں مسلم لیگ (ن) کو ہرانے کیلئے آر ٹی ایس کو بٹھایا گیا،آرٹی ایس کو بٹھا کر ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا،ملک میں انارکی پھیلائی گئی،مہنگائی،بیروزگاری بڑھائی گئی،پی ٹی آئی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹایا گیا،یہ لوگ اب پھر 9 مئی کے واقعات کو دہراناچاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی جانب سے انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے فارم 45 پیش کئے جانے پر کہا کہ انٹرنیشنل میڈیاکےسامنے جھوٹوں کی پٹاری کھلنےوالی ہے،پی ٹی آئی کے لوگوں نے میڈیاکواستعمال کرکے جھوٹا بیانیہ بنایا،پی ٹی آئی کے لوگ اب پھر امریکا کومداخلت کرنے کا کہہ رہے ہیں،یہ لوگ ماضی میں کہا کرتے تھےامریکا نے ہماری حکومت گرائی،مسلم لیگ (ن) ایک ذمہ دار جماعت ہے،تمام ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں،ان کی 9 مئی کی  سازش ناکام ہوگئی، اب یہ دوبارہ تماشا کرنا چاہتے ہیں،اگریہ میڈیاکوفارم 45دےرہے تھےتو الیکشن کمیشن بھی لے جائیں،پی ٹی آئی حقیقت میں دہشت گردوں کا گروہ بن چکی ہے،رات کو کہا 180 سیٹیں جیت گئے،صبح ان کی 150 سیٹیں ہوگئیں،ہر سروے میں مسلم لیگ (ن) فرنٹ پرتھی،یہ ہم پر دھاندلی کا الزام لگادیتے ہیں،پی ٹی آئی نے 2018میں ہمیں پنجاب میں حکومت بنانے نہیں دی۔

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی اور فضل الرحمان رابطوں پر کہا کہ مولانافضل الرحمان ہم سب کیلئے قابل احترام ہیں،مولانافضل الرحمان کو جانتی ہوں،اتحاد ہوتا ہوا مجھے نظر نہیں آرہا،دوسرےملک کو الیکشن معاملات میں مداخلت کا کہنےوالے کو فارن ایجنٹ نہ کہیں؟امریکا سے جو مداخلت کا مطالبہ کررہے ہیں انہیں فارن ایجنٹ ہی کہا جاسکتا ہے،پی ٹی آئی میں فارن فنڈنگ والےفارن ایجنٹ ہیں جو انارکی پھیلاتے ہیں،عالمی میڈیا سے کہتے ہیں وہ پی ٹی آئی سے فارم 45 کا تقاضا کرے،پی ٹی آئی ٹی وی کے اسکرین شارٹس دکھاکر جعلسازی ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version