تازہ ترین

پی ٹی آئی نے 5 اگست کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا، تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں، اسد قیصر

Published

on

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست کو پورے ملک میں بڑے مظاہرے کریں گے۔پانی پی ٹی ائی عمران خان کو غیر قانونی طور پر قید میں رکھے ہوئے پانچ اگست کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔پی ٹی ائی کے لوگوں پر بوگس مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔رہنماوں پر پارٹی چھوڑنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں سپریم کورٹ اس پر ایکشن لے۔

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اورشیخ وقاص اکرم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمرایوب نے کہا کہ ہم پر بوگس مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ اس فسطائیت کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،بانی چیئرمین نے آرمی چیف کو پیغام دیا تھا کہ موجودہ حکومت ہمیں آمنے سامنے کرنا چاہ رہی ہے۔اس کا تمام تر نقصان ملک و قوم کو ہو گا۔مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو افواج کے سامنے کرنا چاہتی ہے،فی الفور الیکشن ہی ان تمام مسائل کا حل ہے۔موجودہ حکومت کے پاس کوئی میڈینٹ نہیں، پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ فارم 47 کی حکومت بد سلوکیاں جاری رکھے ہوئے ہے،خاص کر ایجنسیاں ہمارے لوگوں کو لاپتہ کر رہی ہیں،کوئی پتہ نہیں ہوتا ہمارے لوگوں کو کہاں غائب کر دیا جاتا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہم شہباز شریف اور اس کی بھتیجی کے رویے کی مذمت کرتے ہیں،ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات کو ختم کیا جائے،ہم اب ملک بھر میں دھرنے بھی دیں گے،ہم تمام جماعتوں کو اپنے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں,موجودہ حکومت جعلی اور بغیر میڈینٹ کے ہم پر مسلط ہے۔ اس وقت ہمارے لوگوں پر بری طرح سے کریک ڈائون کیا جا رہا ہے،
ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،اگر پارلیمنٹیرینز کی اس طرح تذلیل ہو گی تو پارلیمنٹ کی کیا حیثیت ہے؟ سپریم کورٹ سے کہتا ہوں کہ ہمارے 41 ایم این ایز کو جماعت چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا یے۔سپریم کورٹ اپنے فیصلے کی توہین پر سو موٹو لے،کیا یہ ملک اس طرح سے چلے گا؟پانچ اگست کو پورے ملک میں بڑے مظاہرے کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کی ایک سال قید میں پانچ اگست کو۔مکمل ہو جائے گا،عوام کو کہتا ہوں مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف باہر نکلیں،غریب آدمی کس طرح سے اس بڑھتی مہنگائی میں گزارا کریں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے ساتھ بد سلوکی کرنے والے لوگوں سے پوچھتا ہوں، کیا آپ اس قوم کو جوابدہ نہیں؟کیا ہمیشہ یہ حکومت قائم رہے گی؟خدارا اس ملک کو مزید تباہی کی جانب نہ دھکیلیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اینٹی کرپشن بھی جاگ گئی، اینٹی کرپشن دس سال پرانے مقدمات بنا رہا ہے،مستی خیل پر مقدمات بنائے، وہ روپوش ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں،لوگوں کا اسلام آباد سے اپنے حلقوں میں جانا مشکل ہو گیا ہے،اس ملک میں جو ہو رہا ہے، اس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ملک کی اکانومی اور سکیورٹی سسٹم تباہ ہو کر رہ گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف اپنے ہر ورکر اور سیاست دان کے ساتھ کھڑی ہے،آنے والے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس پروڈکشن ارڈر کیلئے جائیں گے۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version