Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پی ٹی آئی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا، انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج

Published

on

Amendment bill of minimum graduation requirement for MPs rejected by Senate

پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، پی ٹی آئی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے بائیکاٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سینیٹ نشستوں کے انتخاب تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روکا جائے۔

دریں اثنا تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

کور کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کاانتخاب غیر آئینی ہے،خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے۔

ذرائع کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے، سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی۔

ذرائع کور کمیٹی نے کہا کہ سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے،چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالاء صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے۔

ذرائع کور کمیٹی نے کہا کہ سینیٹ کو غیر فعال کرنے والوں زمہ داروں کیخلاف آئین شکنی کی کاروائی ہونی چاہیے، جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا،آئینی اسکیم کو پامال کیاگیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین