Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبرز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا

Published

on

We did not say that Tehreek-e-Insaaf is not a registered political party: Member Election Commission

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف بھرپور قانونی اور سیاسی جنگ کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور چار ممبران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی لیگل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،لیگل کمیٹی اجلاس میں شبلی فراز، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا نے شرکت کی،اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس بمعہ ثبوت دائر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا،ریفرنس میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھنینے، لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے، عام انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے کو جواز بنایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے الیکشن ٹرائیبونل میں تبدیلی کو بھی ریفرنس میں جواز بنایا جائے گا،ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا، ریفرنس میں مخصوص نشستوں کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے کچھ نکات بھی شامل کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری بیرسٹر علی ظفر کو دی گئی ہے،ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بانی چئیرمین پی ٹی آیی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے پر مشاورت جاری ہے،اجلاس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی تجویز زیر غور آئی،
ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کی میٹینگ کے بعد کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین