Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی ٹی آئی نے طے کرنا ہے مذاکرات کس سے کرنے ہیں، حکومت تیار ہے، یوسف رضا گیلانی

Published

on

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا حکومت کا حصہ نہیں، ہم ہر کام میں حکومت کے ساتھ ہیں،وزارتوں کے حوالے سے پارٹی میں مشاورت جاری ہے، جس کے بعد مرکز اور پنجاب میں کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ ہو گا۔

لاہور میں ظہیر الدین واٹر فللٹریشن پلانٹ کے افتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے حق میں ہے مگر پی ٹی آئی والے کسی اور سے مزاکرات کرنا چاہتےہیں۔ ائندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، ملک عدم استحکام کا شکار ہے اس وقت تمام سیاسی لیڈروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم اس وقت بھی بیٹھے جب پی ٹی آئی اپنی حکومت کے ہوتے نہیں بیٹھتی تھی ، پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ہر کام میں ساتھ دے رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے طے کرنا ہے کس کے ساتھ مزاکرات کرنے ہیں حکومت تو مزاکرات کے لیے تیار ہے ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین