ٹاپ سٹوریز
پی ٹی آئی سلیکشن ملتوی کرانے کی سازش کر رہی ہے، شہباز شریف
سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ہمیشہ کی طرح دوغلی، دوہری پالیسی پر کار بند ہے، اور انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کررہی ہے۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ کی طرح دوغلی، دوہری پالیسی پر کار بند ہے، میڈیا میں الیکشن جلد کرانے کے اعلان کرتی ہے، اور عملی طورپر عدالتوں میں تاخیر کی پٹیشنز کرتی ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے، یہ جماعت انتخابات ملتوی کرانے کی سازش اور 8 فروری سے فرار کی راہیں تلاش کررہی ہے، اس کی درخواست عوام کی ترجمانی کو سبوتاژکرنے کی سازش ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بیوروکریسی نے ہی ڈی آراو کی ذمہ داری نبھائی تھی، اس وقت بیوروکریسی کے ڈی آراوز کا فرض نبھانے پر اعتراض نہیں کیا گیا۔