Uncategorized
نئے الیکشن کے لیے پی ٹی آئی، خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے۔ نئے انتخابات اور اصل عوامی مینڈیٹ کی حامل حکومت ہی مسائل کا حل ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی شفاف الیکشن کیلئے اسمبلیوں سے استعفے دینے کیلئے آمادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کامران مرتضیٰ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی میں مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری اور مولانا امجد شامل ہیں۔ کمیٹی پی ٹی آئی سے مشاورت سے حکمت عملی طے کرے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلاف رائے ہے، پی ٹی آئی سے تلخیاں تھیں، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جارہے ہیں، بانی تحریک انصاف عمران خان سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہئیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فوج الیکشن سے لاتعلق ہوجائے سب ٹھیک ہوجائے گا، پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں، نگران سیٹ اپ کے تصور کو ختم کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بھی حقیقی مینڈیٹ نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بے بس ہیں، خیرخواہی میں کہا تھا کہ ن لیگ ، پیپلزپارٹی حکومت نہ لے، دونوں کو حکومت کی ذمہ داری راس نہیں آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مارشل لاء اور ایمرجنسی سے اب کام نہیں چلے گا، حالات اور اختیارات اب ان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، اسٹبلشمنٹ اپنی پالیسی پر ردوبدل کرے ایسے ملک نہیں چلے گا، بنگال کی طرح اب دو صوبوں کو ملک سے الگ کرنے کے حالات پیدا کیے جارہے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی