پاکستان
عمران خان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک شروع کرے، دو گھنٹے کی بھوک ہڑتال مذاق ہے، نثار کھوڑو
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت کے قیام کے متعلق فچ کی رپورٹ کو آئین کے خلاف اور ملک میں آئینی ایمرجنسی کی باتوں کو جمھوریت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کے آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کے فچ کی رپورٹ میں ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت کے قیام کی باتیں آئین کے خلاف ہیں اور آئین کے ہوتے ہوئے ٹیکنوکریٹس کی حکومت نہیں بن سکتی۔ 18 ویں ترمیم کے ذریعے آئین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو آرٹیکل 6 کا مرتکب قرار دیا گیا ہے اور آئین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کی شق شامل ہونے کے بعد ملک میں ماورائے آئین اقدام اٹھانا اتنا آسان نہیں رہا۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لئے مفاہمت اور ڈائیلاگ کے دروازے کھلے ہیں اور جب بات چیت کی بات کرتے ہیں تو عمران خان نئے انتخابات کراؤ کے مطالبے کر رہا ہے جو مطالبہ اس وقت جمھوری نہیں۔ کسی سیاسی جماعت پر ہابندی ہے حق میں نہیں تاہم عمران خان اپنی جماعت میں موجود ٹائیگر فورس سے لاتعلقی کا اظہار کرے، کیوں کہ سیاست میں کسی نجی فورس کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ۔
نثار کھوڑو نے پی ٹی آئی کو اپنے بانی کی رہائی کے لئے علامتی بھوک ھڑتال اور مظاھرے کرنے کے بجائے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کے پی ٹی آئی اگر اپنے بانی کو آزاد کرانا چاہتی ہے تو پھر ھمت کرے اور جیل بھرو تحریک شروع کرے۔ پی ٹی آئی کا صرف مظاہرے اور ایک دو گھنٹوں کے لئے علامتی بھوک ھڑتال کرنا سیاسی جدوجھد کی مذاق اڑانے کے مترادف عمل ہے ہے۔
نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو وفاق میں حکومت نہیں چاہئے۔ جمھوریت کے لئے ن لیگ کی حمایت کرکے پارلیمنٹ کو وجود میں لائے ہیں۔ جمھوری روایت یہ ہے کے ایوان میں ایشوز کو لایا جائے اور مخالفت کرنا یا نکتہ چینی کرنا ہر اپوزیشن کا حق ہے مگر عمران خان جمھوریت کا حامی نہیں۔
انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی جب حکومت میں ہوتی ہے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوتا تاہم اگر کوئی جرم کرے گا تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔ عمران خان اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں ہے، کیوں کہ عمران خان کبھی جمھوری نہیں رہا اور وہ اپنی عادت سے مجبور ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کے پی ٹی آئی کے آزاد اراکین اگر محمود خان اچکزئی کی پارٹی میں جاتے تو بھی ان کو مخصوص نشستیں مل جاتیں۔ عدالت کا مخصوص نشستوں کے متعلق فیصلہ مبہم اور عوام کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ مخصوص نشستوں کے متعلق عدالت میں نظرثانی درخواست دائر ہونے پر غصہ عمران خان کو ہے، وہ چاہتے ہیں کے ریویو پٹیشن میں تاخیر ہو۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پہلا سویلین آصف علی زرداری ہیں جو دوسری مرتبہ صدر مملکت بنے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے 18 ویں ترمیم دے کر اور پارلیمنٹ کو اپنے اختیارات سونپ کر ملک میں جمھوریت کے تسلسل اور پارلیمنٹ آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا اور ان کی مفاہمتی پالیسی کی وجہ سے ملک میں جمھوری حکومتیں چل رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی رسہ کشی کے خاتمے کا حل بھی صدر آصف علی زرداری کے پاس موجود ہے مگر سیاست کو انا اور ضد کی بھینٹ چڑھانےوالے آصف زرداری سےسیکھیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور