پاکستان
پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت لاہور میں گرفتار
پولیس نے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک سے شیر افضل مروت کو حراست میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت لاہور بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرنے آئے تھے، اور جیسے ہی وہ باہر آئے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور تھانہ مزنگ منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور جی پی پی پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔