ٹاپ سٹوریز

تقسیم کی سیاست کرنے والی پی ٹی آئی خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے، عطا تارڑ

Published

on

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی ملک کو نقصان پہنچانے کی سیاست کررہی ہے،بانی پی ٹی آئی نےانتشار کی سیاست کی بنیاد رکھی،نفرت کی سیاست کا انجام کابھی اچھا نہیں ہوتا،یہی وجہ ہے کہ آج خود پی ٹی آئی انتشار کا شکار ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار میں مختلف گروپس بن گئے ہیں،تحریک انتشار میں کئی ڈس انفارمیشن سیل چل رہے ہیں،علیمہ خان اور رؤف حسن کی گفتگو سامنے آئی،ثابت ہوگیا بشریٰ بی بی ایک ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی تھیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی معاشرے کو تقسیم کررہی تھی آج خود انتشار کا شکار ہے،بشریٰ بی بی نے کہا تھا مبینہ طور پر بانی پی ٹی آئی سے آئی جی جیل نے گفتگو کی،جھوٹے بیانیے چلائے جارہے تھے کہ معلوم نہیں جیل میں کیا ہورہا ہے،کہا جارہا تھا ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے ،زہر دینے کی کوشش کی جارہی تھی۔

وفاقی وزیرعطاتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا بیانیہ بنایا گیا جو بالکل جھوٹ تھا،علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کی گفتگو کو غلط اور جھوٹ قرار دیا،علیمہ خان نے رؤف خان کو کہا بشریٰ بی بی جھوٹی خبریں چلا رہی ہیں،علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کی سربراہی میں ڈس انفارمیشن گروپ چلائے جارہے تھے۔

وفاقی وزیرعطاتارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے،ڈس انفارمیشن پھیلائی جارہی ہے،پارٹی پر قبضے کی جنگ میں ملک اور اداروں کیخلاف مہم چلائی جاتی ہے،علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے انتشار کو بے نقاب کیا ہے،دونوں انفارمیشن سیلز کےدرمیان جنگ سے ملکی مفادکو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیرعطاتارڑ نے کہا کہ سیاسی مفادات کیلئے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہورہی ہیں،تحریک انصاف اس وقت اندرونی طور پر تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،علی امین گنڈاپور جلسے میں شرکت کیلئے لوگوں میں نوٹ بانٹ رہے ہیں،حماد اظہر نے استعفیٰ کیوں دیا،پارٹی کو پنجاب سے ختم کرکے خیبرپختونخوا لے گئے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈاپور سے متعلق لوگ کیا باتیں کر رہے ہیں،یہ لوگ ڈس انفارمیشن کے ذریعے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version