پاکستان
پنجاب اسمبلی کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ، نیلی پری نے اداکار طاہر انجم کو روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہمارا کوئی تعلق نہیں، اپوزیشن لیڈر
سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سہہ پہر 3 بجے سے 7 بجے تک پنجاب اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا گیا، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ہڑتالی کیمپ کی قیادت کی جس میں اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے شرکت کی۔ کیمپ میں موجود کارکن نیلی پری نے کامیڈین طاہر انجم کو شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ
کیمپ میں شریک خاتون کارکن نیلی پری نے پنجاب اسمبلی کے باہر اپنی گاڑی میں موجود کامیڈین
طاہر انجم کو شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا،نیلی پری کا کہنا تھا طاہر انجم بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف ویڈوز بناتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا بھوک ہڑتالی کیمپ اسیر کارکنان کی رہائی اور مہنگائی کے خلاف لگایا ہے۔ جس خاتون نے تشدد کیا اس کے بارے میں نہیں جانتے اور نہ ہمارا اس سے تعلق ہے۔
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی، ایم پی اے سید رفعت زیدی، میاں ہارون اکبر، شیخ امتیاز، صدر پی ٹی آئی مذہبی ونگ علامہ اصغر عارف چشتی، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان رشید سمیت اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں حصہ لیا۔