پاکستان
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی
پنجاب حکومت نے صوبے میں تقرروتبادلوں پرعائد پابندی ختم کردی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حتمی منظوری کے بعد تقرر و تبادلے پر پابندی ختم کی گئی۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے ہر قسم کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کررکھی تھی، مشاورت مکمل ہونے کے بعد تقرر و تبادلے پر عائد پابندی کو ختم کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے تقررو تبادلوں پر عائد پابندی ختم ہوتے ہی پہلا تبادلہ بھی کر دیا۔
سٹاف آفیسر ٹو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب انیل سعید کا تبادلہ کر دیا گیا، انیل سعید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
🔆 You got 52 898 USD. Withdrаw >>> https://telegra.ph/BTC-Transaction--484327-03-14?hs=43541e5171ab2234ae7dbae94d723edf& 🔆
اپریل 16, 2024 at 6:07 شام
lk8kfn