پاکستان
سی پیک ٹریننگ پروگرام کے لیے گئے پنجاب پولیس کے افسر کاشغر ایئرپورٹ پر ایک دوسرے سے لڑ پڑے
پنجاب پولیس کے افسروں نے چین میں ملک کی عزت کی دھجیاں بکھیر دیں۔سی پیک ٹریننگ پروگرام کیلئے گئے پولیس افسران کاشغر ائیر پورٹ پرگتھم گتھا ہوگئے،پولیس وفد کے سربراہ نے اپنے بیج میٹ ایس ایس پی کو گالیاں دیں۔
کاشغر ائیر پورٹ پرمذاق سے شروع ہونے والی لڑائی ہاتھاپائی تک پہنچ گئی،ائیر پورٹ پر چائنیز آفیشلز اور جوئیر افسران نے بیچ بچاو کرایا۔
آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے تمام افسران کو19جولائی کو سی پی او میں طلب کرلیا، افسران کورس کے حوالے سے تمام اعلی افسران کے سامنے پرینٹینشن دیں گے۔
مشترکہ ٹریننگ پروگرام میں پولیس کے گیارہ افسران نے دس روزہ ٹریننگ یکم سے 12 جولائی تک شرکت کی۔ٹریننگ پروگرام میں ایس ایس پی فضل حامد، ایس ایس پی کرارشاہ، ایس ایس پی محمد بن اشرف،ایس پی اویس شفیق، انعم فریال، بشریٰ نثار،اے ایس پی کائنات اظہر، زینب خالد، سندس اسحاق، بنگل خان اورطیب وزیر شامل تھے۔