Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

قطر اور عرب امارات نے دوبارہ سفارتخانے کھول لیے، وزرا خارجہ کا فون پر رابطہ

Published

on

قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ملکوں کے سفارتخانوں نے پیر کے روز دوبارہ کام شروع کردیا، یہ بات قطر کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں بتائی گئی۔
عرب امارات نے دو سال پہلے قطر کا مقاطعہ ختم کردیا تھا لیکن دونوں ملکوں کے سفارتخانوں نے اب کام شروع کیا ہے، سفارتی تعلقات کی بحالی خلیجی ملکوں کے درمیان مصالحت اور تعاون بڑھانے کی نئی کوششوں کا حصہ ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے سفارتخانوں کے آپریشنل ہونے پر دونوں دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحماں آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زاید نے فون پر بات بھی کی۔
قطر اور عرب امارات ایک عرصہ سے خطے میں بالادستی کی کشمکش میں ہیں، 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر نے قطر کے ساتھ تعلقات توڑ لیے تے اور اس پر دہشتگردی کی مدد کا الزام عائد کیا تھا۔
سعودی عرب اور مصر نے 2021 میں دوحہ میں سفیر دوبارہ تعینات کر دیئے تھے جبکہ بحرین نے ابھی تک دوحہ میں سفیر مقرر نہیں کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین