ٹاپ سٹوریز

کراچی میں غیرقانونی کرنسی ایکسچینج سے اسرائیلی شیکل برآمد ہونے پر سوالات اٹھ گئے

Published

on

کراچی کے قدیم اورگنجان آبادی والے علاقے بولٹن مارکیٹ میں اسرائیلی کرنسی کہاں سے آئی؟

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے شہر کے گنجان آبادی والے علاقے بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران کرنسی کےغیرقانونی کاروبارکرنے والےملزمان سے اسرائیلی کرنسی شیکل برآمد کرلی،دیگر32ممالک کی بھاری مالیت کی کرنسی بھی پکڑی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل جاوید بلوچ کی نگرانی میں غیرقانونی کرنسی ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نےشہرکے گنجان آبادی والے علاقے بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارکارروائی کی،جس کے دوران غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خریدوفرخت میں ملوث 2ملزمان احمد رضا اورفیضان رضا کو گرفتارکیا گیا۔

ملزمان پرائز بانڈ کے کاروبار کی آڑ میں غیرملکی کرنسی کی خریدوفرخت میں ملوث اور ملزمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری کے بغیر غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلا رہے تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 30 سے زائد ممالک کی مندرجہ ذیل کرنسی برآمدہوئی، ملزمان سے 8لاکھ روپے پاکستانی،ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے پرائزبانڈ،بھارتی کرنسی ساڑھے چارہزار،تھائی بات 5ہزار،انڈونیشین کرنسی 6لاکھ، افغانی 2ہزار،ویتنام ڈونگ 17لاکھ، موزمبیق 8ہزار،فلپینو1400،ملائشین رنگٹ ہزار،ایرانی ریال 48لاکھ،عراقی ریال 3500،رشین منات40،کینیا شینگ600،سعودی ریال 500،قطری ریال150،سوئس فرینک50،ناروے50،ساوتھ کوریا5لاکھ،جرمن مارک50،ماپڈوز500،مصری پاونڈ250،کوسٹاریکا 1ہزار،لیبنز1ہزار،اسرائیل شیقیم 20،نیپالی 900،ہانگ کانگ ڈالر30،بحرین دینار3،پاونڈز30،یورو20،شامی پاونڈ500برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، غیرملکی کرنسی کے کاروبار کے حوالے سے مذید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version