Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پرویز الٰہی کی گرفتاری کے لیے گجرات میں چھاپے، پولیس ناکام واپس چلی گئی

Published

on

گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن  حکام نے  پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا ۔ولیس کی نفری اور اینٹی کرپشن حکام کنجاہ ہاؤس سے واپس چلے گئے،کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

پولیس کی بیس سے زائد گاڑیوں نے گھر کے مرکزی اور عقبی دروازے  کو گھیرے میں لیے رکھا،  پولیس نے کنجاہ ہاؤس،نت ہاؤس سمیت چودھری برادران کے قریبی ساتھیوں کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے۔

چودھری برادران کے قریبی ساتھی شیخ شہکاز اسلم اوروارث سندھو کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے،شیخ شہکازاسلم رانا ثناء اللہ کیخلاف دہشت گردی کے مقدمے کے مدعی ہیں۔

پولیس چاروں مقامات سے کسی کو گرفتار کیے بغیر واپس چلی گئی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب ،مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کر رکھے ہیں ۔۔۔

پولیس چھاپوں پر مونس الٰہی نے ٹیٹر پر لکھا کہ  میں نے ان سے کہا ہے کہ انہیں رسائی دیں حالانکہ ان کے پاس ابھی تک سرچ وارنٹ نہیں ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین