Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ریلوے جنکشنز اور ٹرینوں پر چھاپے، گارڈ کی سرکاری پیٹی سے 4 کلو چرس، 2 کلو افیون برآمد

Published

on

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب ملک کے بڑے شہروں کے ریلوے جنکشنز اورٹرینوں پر کریک ڈاون،سرکاری پیٹی سے4 کلوگرام چرس،2 کلوگرام افیون برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق بذریعہ ٹرین منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، انٹیلیجنس اطلاع تھی کہ ٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی جا رہی ہے،اطلاع کے نتیجے میں منصوبہ بندی سے جنکشنز اور ٹرینوں کی سخت نگرانی کی گئی۔

راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے جنکشنز پر ٹرینوں کو چیک کیا گیا،دورانِ نگرانی اطلاع پر جعفر ایکسپریس میں  گجرات جنکشن کے مقام پر کاروائی کی گئی۔

دوران کارروائی جعفر ایکسپریس کے گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کو گرفتارکیا گیا،تلاشی لینے پر ملزمان کی سرکاری پیٹی سے 4 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔

ملزم منشیات راولپنڈی سے جیکب آباد اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے،وقوعے کے بعد تمام بڑے جنکشنز اور ٹرینوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی،راولپنڈی کے رہائشی دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین