معاشرہ

مہنگائی کا احساس، مشہور برانڈ اپنے بیچے گئے جوتوں کی مرمت کی سروس شروع کرے گا

Published

on

جوتوں کا ایک بڑا برانڈ،  ڈاکٹر مارٹنز،  جوتوں کی زندگی بڑھانے اور مہنگائی کے ستائے صارفین کی مدد کے لیے اگلے ماہ سے برطانیہ میں جوتوں کی مرمت کی سروس شروع کر رہا ہے۔

ڈاکٹر مارٹنز کمپنی کے سی ای او کینی ولسن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لندن میں چمڑے کے جوتے اور سینڈل بنانے والی کمپنی فی الحال اپنے ملازمین کے ساتھ اس سروس کی جانچ کر رہی ہے۔ برطانیہ میں اس سروس کی لانچنگ ایک پائلٹ پروگرام ہے، اس کے بعد اس سروس کو براعظم یورپ تک سروس کو وسعت دی جائے گی۔

کینی ولسن نے کہا کہ حالانکہ مرمت کی سروس سے مانگ کچھ کم ہوگی کیونکہ لوگ نیا جوڑا خریدنے کی بجائے اپنے جوتے کی مرمت کا انتخاب کرتے ہیں، یہ سروس مجموعی طور پر فوائد لائے گی۔

کینی ولسن نے خود سوال اٹھایا کہ کیا یہ اقدام ممکنہ طور پر مختصر مدت کے لیے کاروبار کو کم کر سکتا ہے؟  اور پھر خود ہی جواب دیا کہ ہاں، لیکن ہم اس کے بارے میں طویل مدتی سوچ رکھتے ہیں، اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ اس سے گاہک کی وفاداری بڑھے گی، اور یہ کرنا صحیح کام ہے۔مجھے ہر ہفتے لوگوں کی طرف سے خطوط ملتے ہیں کہ کیا میں اپنے ڈی ایم کی مرمت کروا سکتا ہوں۔

ڈاکٹر مارٹنز کمپنی شمالی انگلینڈ کے شہر لیڈز میں دی بوٹ ریپیئر کمپنی کے ساتھ مل کر مرمت کی سروس شروع کر رہی ہے۔

جوتے کے ایک جوڑے پر پھٹے ہوئے تلوے کو تبدیل کرنے کے لیے – ایک ایسا طریقہ کار جس میں پورے بوٹ کو الگ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے – گاہک 81 پاؤنڈز ($100.50) ادا کریں گے، ولسن نے کہا، جبکہ دیگر مرمت کا امکان کم مہنگا ہوگا۔ اس کا موازنہ ڈاکٹر مارٹینز 1460 جوتے کے نئے جوڑے کے 169 پاؤنڈ ($209.68) سے ہوتا ہے۔

ولسن نے کہا کہ مجموعی طور پر،وہ ڈاکٹر مارٹنز کے لیے سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ میں ایک بڑا موقع دیکھ رہے ہیں، جس میں گروپ کی آمدنی دسویں حصے تک بڑھنے کی صلاحیت ہے۔ پچھلے سال مئی میں، کمپنی نے سیکنڈ ہینڈ مارکیٹ پلیس ڈیپپ کے ساتھ دوبارہ فروخت کی سروس شروع کی۔

زارا اور ایچ اینڈ ایم سمیت دنیا بھر میں کپڑوں اور جوتوں کے برانڈز دوبارہ فروخت کی منڈی میں اپنا حصہ تلاش کر رہے ہیں کیونکہ زیادہ پائیداری کے بارے میں شعور رکھنے والے نوجوان خریدار نئے پر سیکنڈ ہینڈ کا انتخاب کرتے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version