Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

کمبوڈیا کے وزیراعظم کا فیس بک پیج 6 ماہ کے لیے معطل کرنے کی سفارش

Published

on

Meta Platforms Oversight Board on Thursday called for the suspension of Cambodian Prime Minister Hun Sen for six months, saying a video posted on his Facebook page had violated Meta's rules against violent threats.

فیس بک کمپنی میٹا کے بورڈ نے کمبوڈیا کے وزیراعظم یون سین کا اکاؤنٹ چھ ماہ کے لیے معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔ یہ سفارش وزیراعظم کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کی بنا پر کی گئی ہے جسے میٹا نے تشدد کی دھمکیوں کے حوالے سے اپنی پالیسی اور رولز کی خلاف ورزی بتایا ہے۔

میٹا کا مواد کی نگرانی کے لیے بورڈ میٹا کے فنڈز سے قائم لیکن آزادانہ کام کرتا ہے، کمپنی پہلے ہی اس ویڈیو کو ٹانے کے لیے کہہ چکی ہے۔

میٹا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ویڈیو ہٹانے کو تیار ہے لیکن بورڈ کی سفارش کا جائزہ لینے کے بعد اس پر عمل درآمد کا فیصلہ کرے گی۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم کا فیس بک پیج معطل کرنے کی سفارش بہت اہم وقت میں کی گئی ہے کیونکہ کمبوڈیا میں عام انتخابات میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، اگرچہ ناقدین اس الیکشن کو ایک ڈھکوسلہ قرار دیتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں کمبوڈیا کے وزیراعظم ایک ڈکٹیٹر کی طرح حکومت کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین