تازہ ترین
سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو،وہاب ریاض، محمد یوسف، اسد شفیق اور عبدالرزاق کمیٹی کے رکن ہوں گے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کی تنظیم نو کردی،قومی سلیکشن کمیٹی 7 لوگوں پر مشتمل ہوگی،سلیکشن کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا،ٹیم کا کیپٹن بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوگا،وہاب ریاض،محمد یوسف،اسد شفیق اور عبدالرزاق کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں 2 کوآرڈی نیٹر اور ڈیٹا اینالسٹ بھی شامل ہوگا،قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوگا،ملکی اور غیر ملکی کوچز کا امتزاج ہوگا،ڈریم ٹیم بنائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ چیئرمین کا ٹیم سلیکشن میں کوئی کردار نہیں ہوناچاہئے،عماد وسیم کے ساتھ ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوئی،عماد وسیم سے کسی قسم کے این او سی پر بات نہیں ہوئی،حارث رؤف کا کنٹریکٹ بھی بحال کردیا ہے،حارث رؤف اسٹار پلیئر ہیں ان کا خیال رکھنا ضروری تھا،حارث رؤف نے اپیل کی تھی جو ٹریبونل کو بھیجی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چند روز میں کوچ کا فیصلہ ہو جائےگا،معاملات حتمی مراحل میں ہیں،کوچز پر کام جاری ہے،جب نام فائنل ہو گا تو آگاہ کردیں گے،ایک کوچ سے بات چل رہی تھی میڈیا نے ہائی لائٹ کیا وہ بھاگ گیا،کرکٹ بورڈ کا پیسہ کرکٹ کی بہتری پر لگائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پالیسی سب کیلئے یکساں ہوگی،کوئی سفارش قبول نہیں،کھلاڑیوں کو کاکول اکیڈمی بھیج رہے ہیں،سب کا یہ خیال ہے ٹیم کامضبوط ہونا ضروری ہے،سلیکشن کمیٹی تمام معاملات کا فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ نہیں ہوگا کہ کسی کا فون آ جائے اسے کھلالیں،یہ نہیں چلے گا،جادو کا چراغ کسی کے پاس نہیں ،چیزوں کو بہتر کرنے میں وقت لگے گا،ایسے اقدامات کریں گے جس کا اثر 5 سال بعد نظر آئےگا،کپتان اور کوچز کا فیصلہ بھی سلیکشن کمیٹی کرے گی،چیمپئنزٹرافی پاکستان میں ہوگی،اس کیلئے سب کچھ کررہے ہیں،ٹیم میں پیراشوٹرزکی گنجائش کم سے کم ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیم کو بہتر کرنے کیلئے سلیکشن کمیٹی یا میرےپاس کوئی چراغ نہیں،کوچزکا پینل بنا رہے ہیں،چند روز میں نام سامنے آ جائیں گے،کپتان سے متعلق مشاورت چل رہی ہے اس پربھی فیصلہ ہوجائےگا،ایکسپرٹ کا مقابلہ نہیں کرسکتا،وہ سب سے بہتر ہوتا ہے،چیمپئنزٹرافی کی تیاریوں کے انتظامات دیکھنےآئی سی سی کی ٹیم آج پاکستان آرہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ ختم ہونے تک کپتان کا فیصلہ کرلیں گے،یہ نہیں ہوگا کہ ایک ٹورنامنٹ ہار جائیں اور کپتان بدل دیا جائے،شاہین آفریدی کپتان ہوں گے یا نیا کپتان آئےگااس کا فیصلہ سوچ سمجھ کر ہوگا،کوئی لابی نہیں چلے گی،سلیکشن کمیٹی فیصلوں میں آزاد ہوگی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جیت ہی ہمارا ہدف ہے اور اس کیلئے بھرپور کام کریں گے،لاہور،کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا جائےگا،بہت جلد وومن لیگ بھی شروع کرائیں گے،اچھے اور برے کام کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جائےگا،پی ایس ایل کے اچھے پرفارمرزکوکیمپ میں بلا رہے ہیں،کسی لابی کی نہیں سنیں گے،کمیٹی میرٹ پر کام کرے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی