Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں کمی

Published

on

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی ہے ۔جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے،جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔
جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لیکر 76 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پانچ بنیادی اشیاء پر وفاقی حکومت کی خصوصی سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین