Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

یوم تکریم شہدا، سی ویو پر سول سوسائٹی کی ریلی، فنکاروں کی شرکت

Published

on

یوم تکریم شہدا پاکستان  کے موقع پر کراچی میں عالیشان ریلی کا انعقاد کیا گیا،جس میں فنکاروں،سول سوسائٹی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نےسبزہلالی پرچموں کے ساتھ افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیا،شرکا نے پاکستان زندہ باد اورپاک آرمی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

یوم تکریم شہدا پاکستان کی عظیم الشان ریلی کا انعقاد سی ویو پر سول سوسائٹی کی جانب سےکیا گیا،ریلی میں شریک افرادنے نشان پاکستان تک واک کی،جس میں معروف فنکاروں،ادیبوں اوردانشوروں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے،ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں سبزہلالی پرچم اور شہداء کی تصاویر تھام رکھی تھیں،نشان پاکستان کے باہرشہنائی اورڈھول کی تھاپ پرملی نغموں کی دھنیں بجائی گئیں،شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے،اس موقع پرریلی میں شریک افراد کا کہنا تھا کے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا،انھوں نے ارض پاک کے لیے جو قربانیاں دی ہیں،وہ ہرپاکستانی کافخرہے،پوری قوم ان کوسلام پیش کرتی ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین