پاکستان
یوم تکریم شہدا، گہرے پانیوں میں بھی پاک فوج زندہ باد کے نعرے

گہرے سمندرمیں بھی پاک فوج زندہ باد کےفلک شگاف نعرے،ماہی گیروں کی جانب سے کراچی میں سبزہلالی پرچموں کے ساتھ لانچ ریلی کا انعقاد کیاگیا۔
فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے یوم تکریم شہداء اور پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے لانچ ریلی کا اہتمام کیا گیا۔لانچ ریلی میں ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیکڑوں لانچوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔لانچوں پر قومی اور ملی نغمے بجائے جا رہے تھے۔ماہی گیروں میں جوش اور ولولہ دیدنی تھا۔
لانچ ریلی کا آغاز کیماڑی جیٹی سے کیا گیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہی گیر برادری اپنی پاک فوج سے اظہار یک جہتی کرتی ہے۔پاک فوج ہمارے سر کا تاج ہے۔پاک فوج سرحدوں پرپہرہ دے کر ہماری حفاظت کرتی ہے۔اورپاک فوج اپنی جانوں کا نذرانہ دے کرپاک وطن کی حفاظت کر رہی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ 9مئی کے روز کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں نے وہ کچھ کر دکھایا۔جو کہ پاکستان کے دشمنوں کوآج تک اس کی جرات نہیں ہو سکی۔سیاست کی آڑ میں دہشت گردی اور درندگی کا مظاہرہ کیا گیا۔جس پر ماہی گیر برادری کے دل خون کے آنسو رو رہے تھے۔ماہی گیر برادری نے 1965کی جنگ ہو یا پھر1971 کی جنگ پاک فوج کے ساتھ ہراول دستے کا کردار ادا کیا تھا۔ماہی گیر برادری آج بھی پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔اورپاک فوج کے ساتھ ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔ماہی گیر برادری پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی رائے گاں نہیں جانے دے گی۔ماہی گیر برادری پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے۔آج جوپاکستانی چین کی نیند سوتے ہیں۔وہ پاک فوج کی مرہون منت ہے۔9مئی کے روز دہشت گردانہ کرداروں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہئے۔تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہ کرسکے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور