ٹاپ سٹوریز
چین کے ساتھ تعلقات علاقائی، امن، خوشحالی کی مشترکہ فہم پر مبنی ہیں، آرمی چیف
پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ معاملات پر بات چیت کی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جب کہ ملاقات میں دفاعی شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین بہترین اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں۔
چینی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کا سراہا اور سی پیک منصوبوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ فہم پر مبنی ہیں۔