ٹاپ سٹوریز

بجلی کے بلوں میں ریلیف؟ فیصلہ واشنگٹن میں ہوگا، تحریری پلان طلب

Published

on

وزارت خزانہ کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان آئی ایم ایف سے آج شئیر کئے جانے کا امکان  ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز کو بجلی کے بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف کیلئے تحریری پلان وزارت خزانہ آئی ایم ایف کو واشنگٹن بھیجا جائے گا،آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے وزارت خزانہ سے بریفنگ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے تحریری پلان طلب کیا،آج شام کو آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version