پاکستان

عالمی یوم صحافت پر خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، صدر پریس کلب سمیت 3 جاں بحق

Published

on

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے گاڑی تباہ ہوگئی۔ دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

حملہ اس وقت ہوا جب مولانا محمد صدیق مینگل گھر سے نکل کر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی جامعہ مسجد میں نمازجمعہ پڑھنے جارہے تھے۔ آغا سلطان ابراہیم روڈ کی جانب گاڑی موڑتے ہی ان پر بم حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں مولانا محمد صدیق مینگل کی گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی اور تباہ ہوگئی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے دو سگے بھائی ہسپتال میں دم توڑ گئے ، دھماکے میں زخمی افراد کی تعداد 6ہے۔

یاد رہے کہ 2023 میں مولانا محمد صدیق مینگل پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا تاہم اس حملے میں وہ محفوظ رہے تھے جبکہ آج کا واقعہ جان لیوا ثابت ہوا۔

خضدار پریس کلب کے یہ تیسرے صدر ہے جنہیں نشانہ بنایا گیا، جب کہ مجموعی طور پر 2009 سے اب تک خضدار پریس کلب کے 10 ارکان جاں بحق ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی کے گاڑی کو اس دن نشانہ بنایا گیا جب صحافتی برادری آزادی صحافت کا عالمی دن منا رہی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version