Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

سپین کے کوسٹ گارڈز نے 6 عورتوں سمیت 86 تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا

Published

on

Satellite map of the Canary Islands and the African coast

سپین کے کوسٹ گارڈز نے جزائر قناری کے قریب سب سہارن افریقا کے 86 تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا، ان تارکین وطن کو ایک ریسکیو ہوائی جہاز نے تلاش کیا تھا۔

سپین کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ سینیگال سے 200 افراد کے ساتھ روانہ ہونے والی کشتی کی تلاش کے دوران 6 عورتوں اور 80 مردوں کو ریسکیو کیا گیا، ریسکیو کئے افراد کی عمریں نہیں بتائی گئیں۔

کوسٹ گارڈز ترجمان کا کہنا ہے کہ جب ریسکیو ہوائی جہاز نے اس کشتی کو تلاش کیا تو خیال تھا کہ اس میں 200 افراد سوار ہیں، یقین سے تو نہیں کہہ سکتے تاہم خیال کہ یہی کشتی ہے جس کی تلاش تھی۔

بعد میں ترجمان نے وضاحت کی کہ ہوائی جہاز کے عملے کو غلط فہمی ہوئی تھی کیونکہ فضا سے تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

صورت حال واضح نہیں ہوسکی اور ترجمان نے کہا کہ وہ کچھ نہیں کہہ سکتیں کہ کوئی اور کشتی بھی تھی یا نہیں۔

واکنگ مائگرینٹس نامی امدادی گروپ کا کہنا ہے کہ کشتی 200 افراد کے ساتھ سینیگال سے روانہ ہوئی تھی۔ اس کشتی پر کئی بچے بھی تھے۔ امدادی گروپ کا کہنا ہے کہ مزید دوکشتیاں ابھی تک لاپتہ ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین