تازہ ترین
مستعفی وزیر شکیل خان کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر 20 کروڑ روپے کمیشن لینے کا الزام
خیبرپختونخوا کابینہ سے مستعفی وزیر شکیل خان کا مبینہ تحریری جواب سامنے آگیا۔
تحریری جواب میں وزیر اعلیٰ علی امین پر 20 کروڑ روپے لینے کا الزام لگایا گیا ہے۔ تحریری جواب خیبرپختونخوا گڈ گورننس کمیٹی کودیا گیا۔
تحریری جواب میں میں شکیل خان کی جانب سے سنگین الزامات لگائے گئے، سیکرٹری اسد نےنوٹس کے بغیر 6 ارب روپے جاری کئے، مجھے فنڈز میں کمیشن لانے کی شکایات موصول ہوئی۔
خط میں کہا گیا کہ سیکرٹری نے من پسند افراد کو فنڈز جاری کئے، سیکرٹری کےمطابق وزیراعلی کو 20 کروڑ روپے پہنچائے۔ تحریری جواب میں وزیراعلیٰ کے لیے ”مشر“ کا لفظ استعمال کیا گیا۔
جواب میں کہا گیا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ساڑھے تین کروڑ روپے پہنچائے گئے، سیکرٹری خزانہ کو ڈھائی کروڑ روپے دئیے گئے، امیرمقام کی کمپنی کو قوائد وضوابط کے برعکس ٹھیکہ دیا گیا۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ ٹھیکے میں 2 سے 3 ارب روپے کا غبن ہوا، سیکرٹری نے مجھے گاڑی اور 5 کروڑ بطور تحفے کی آفر بھی کی، میں نے تمام تحائف قبول کرنے سے انکار کردیا۔