Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

تاجر دوست سکیم پر تاجروں کا اعتماد بحال، دائرہ 6 شہروں سے 42 تک بڑھا دیا گیا، نعیم میر

Published

on

تاجر دوست سکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر دوست سکیم پر تاجروں کا اعتماد بحال ہوتا جا رہا ہے اور اب تک 45 ہزار کے قریب تاجر اس سکیم کے تحت رجسٹر ہو چکے ہیں جب کہ سکیم کا دائرہ کار 6 شہروں کی بجائے 42 شہروں تک پھیلا دیا گیا ہے۔

بعض تاجروں نے ٹیکس وصولی کےلیے بنائی گئی کیٹگری پر اعتراض کیا تھا۔

ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم میر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے دن رات محنت کرکے تاجروں کے لیے آسان تاجر سکیم بنا دی ہے اور بہت جلد ٹیکس گوشوارہ اردو میں پرنٹ کر ا کر تاجروں کو دے دیا جائے گا۔ علاقے کے حساب سے 100 روپے ماہانہ سے 60 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لگایا جائے گا۔
تاجر دوست سکیم کے کنوینر اور مال روڑ کےچیئرمین سہیل راڈو والے نے کہا کہ تاجروں کے اس سکیم تحت بنائی گئی کیٹگریز پر ابھی اعتراضات ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ حکومت اور ایف بی آر تاجروں کے اعتراضات دور کرکے اس سکیم کو مزید سہل بنا دے گا۔
نعیم میر نے کہا کہ بعض سیاسی پارٹیاں اپنے حمایت یافتہ تاجروں کو ورغلانے کی کوشش کر رہی ہیں جو درست نہیں۔ تاجروں کو اپنے سیاسی مفاد کو ایک طرف رکھ کر ملکی معیشت کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین