Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات مہیا ہوں گی، سعودی وزیر حج

Published

on

سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق بن فوزان الربیعہ نے کہا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے مزید ائرپورٹ پر آغاز سے حجاج  کرام کو امیگریشن اور سفری سہولیات میں بہتری ملے گی۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں وزیرحج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے  میڈیا کو بریفنگ دی،جس میں ان کا کہنا تھا کہ حرمین  شریفین کے زائرین کو بہترین سہولیت فرائم کی جائیں گی،پاکستان میں بہترین سرمایہ  کاری کے لیے وفود میں شامل 75 مختلف کمپنی کے سی ای او ملک میں سرمایہ کاری پر دستخط کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب کے تعلقات میں اس سیاحتی ، تجارتی تعلقات سے بہتری آئے گی،عمرہ زائرین کو 24گھنٹوں میں ویزہ مل جائے گا،دونوں ممالک کے درمیان سفری  سہولتوں میں بہتری کے لیے سول ایوی ایشن حکام کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب کی ائیرلائنز کی بہتری کے لیے ایوی  ایشن حکام مسافروں کو بہترین سفری  سہولتیں  فراہم کرے گی،رو ڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کی مزید ائرپورٹ پر آغاز سے حجاج  کرام کو ایمیگریشن اور سفری  سہولیات میں بہتری ملے گی،پاکستان سے گزشتہ  سال16 لاکھ عمرہ زائرین سعودیہ عرب پہنچے ہیں، آئندہ حج میں پروازوں میں اضافے کے لیے ائرلائنز سے بات چیت جاری ہے پروازوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین